گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلیں

پورٹ آف اسپین: کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق شاداب کو ڈومیسٹک کمٹمنٹس کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑا۔ عمران طاہر گزشتہ برس بھی ایمازون واریئرز کی نمائندگی کرچکے جہاں پر انھوں نے 17.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں لی تھیں، جس کی بدولت ٹیم فائنل کھیلنے میں کامیاب رہی تھی۔

40 سالہ عمران طاہر ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تاہم لیگ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایمازون نے امریکی پلیئر سورابھ نیٹروالکر کی جگہ افغان لیگ اسپنر قیس احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔