شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 15رکنی اسکواڈ سے وہاب ریاض کو ڈراپ کرکے نوجوان پیسر شاہین آفریدی کو ڈیبیو کا موقع دیا جائے گا۔

فخرزمان اور شاداب خان بھی آرام کریں گے،منتخب اسکواڈ میں محمد حفیظ، امام الحق،اظہر علی،حارث سہیل،اسد شفیق،بابر اعظم، سعد علی،کپتان سرفراز احمد،یاسر شاہ،بلال آصف،محمد عباس،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی،فہیم اشرف اور میر حمزہ شامل ہیں۔