احمد شہزاد کا نام پی ایس ایل گولڈ کیٹگری میں شامل کرلیاگیا

قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کے شکار اوپنر احمد شہزاد کا نام پی ایس ایل گولڈ کیٹگری میں شامل کرلیاگیا.

احمد شہزاد نے پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔فیصل آباد میں پاکستان کپ کے دوران لیا گئے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے ان کو چار ماہ کے لیے کرکٹ کی ہرقسم کی سرگرمیوں سے منع کررکھاہے۔یہ پابندی اگلےماہ  کی دس تاریخ کو ختم ہورہی ہے۔

احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ کیس میں ماہر قانون دان بابراعوان کی خدمات حاصل کی تھیں۔  چند روز پہلے پی سی بی نے پی ایس ایل پلیئِرز کی کیٹگریز لسٹ جاری کی تھی، اس وقت   ٹیسٹ کرکٹر کانام  کسی بھی کیٹگری   میں شامل نہیں تھا۔ پی ایس ایل فور کے لیے کھلاڑیوں کے چناو کا مرحلہ ابھی ہونا باقی ہے، مجوزہ پروگرام کے تحت ستائیس یا اٹھائیس اکتوبر کو ڈرافنٹنگ تقریب اب نومبر کے  پہلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔پی ایس ایل حکام اس بار زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آکر کھیلنے کو یقنی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت ان کے اس وقت ٹیم کا حصہ تمام غیر ملکیوں لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔دوسری ٹیموں کی طرف سے کنفرمیشن  آنے اورنئے کھلاڑیوں کی طرف سے  جواب ملنے کے بعد ڈرافٹ لسٹ کو اگلے ہفتے حمتی شکل دی جائے گی۔