بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھردھون انگوٹھے کی انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھردھون انگوٹھے کی انجری کے سبب ورلڈکپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں، شیکھردھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے، اسکین رپورٹس کے مطابق انہیں چند ہفتے مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
شیکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں اہم کردارا دا کیا تھا، دھون کا ورلڈکپ سے اخراج بھارتی ٹیم کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے، خاص طورپر 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دھون کے نہ ہونے سے بھارتی ٹیم کا بائیں اور دائیں ہاتھ کے اوپنرز کا کمبی نیشن بھی متاثر ہوگا۔