دیکھیے شعیب ملک کی جی ٹی 20 میں شاندار بلے بازی

پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کینیڈا میں جاری جی ٹی 20 میں وین کوور نائٹس کی نمائندگی کررہے تھے۔ انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے وین کوور نائٹس کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور وین کوور ںائٹس نے برامٹون وولوزسے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔ 

 ان کی شاندار اننگز میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

برامٹون وولوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنائے، شروع میں ٹیم کو تیزی سے رنز اسکور کرنے میں خاصی مشکلات پیش آئیں اور صرف 60 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

وہاب ریاض نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخری 10 گیندوں پر19 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور کو 138 تک پہنچادیا

شعیب ملک نے فیلڈنگ کے دوران بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو شاندار کیچ کر کے برامٹون وولوز کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔