پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول بھجوادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں شیڈول آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے سری لنکا کو مجوزہ پروگرام  بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میچوں سے پہلے کوئی پریکٹس میچ تجویز نہیں کیا گیا، پہلے ٹیسٹ کی میزبانی راولپنڈی اسٹیڈیم کرے گا اور اس میچ کے لیے 9 یا 10 دسمبر کی  تاریخ پر بات چیت فائنل ہوسکتی ہے۔ دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کو تمام تر انتظامات کی تفصیل بھی شییر کی ہے، سری لنکن بورڈ کی جانب سے میچوں کے مقامات پر اور تاریخوں پر اتفاق کے بعد شیڈول کا فائنل کیا جاے گا۔ پی سی بی بورڈ حکام کو یقین ہے کہ اکتوبر  میں پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد سری لنکن کھلاڑی ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ ضرور کرنے پر تیارہوجائیں گے۔