پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر

 

آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں 11 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے میچ میں مائیکل گف اور رچرڈ کیٹل برو آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ اور شوزب رضا فورتھ امپائر جب کہ اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

کراچی میں 19 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے میچ کے لیے بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے، گریگری بریتھ ویٹ کو تھرڈ اور احسن رضا کو فورتھ امپائر جب کہ جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے سری لنکن ٹیم کی آمد کیساتھ ملک میں 10سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے۔