آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا جو 15 نومبر 2020 تک جاری رہے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کائونسل کے زیر اہتمام ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آسٹریلیا سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے 31 دسمبر 2018 کو جاری کی گئی ٹی 20 رینکنگ میں شامل ٹاپ 10 ٹیمیں خودکار طریقے سے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ تاہم سرِ فہرست آنے والی 8 ٹیمیں سپر 12 اسٹیج تک جانے کی اہل ہوں گی جبکہ نویں اور دسویں نمبر پر آنے والی ٹیمیں باہر بیٹھ کر میدان کا نظارہ کریں گی۔
آئی سی سی کی 31 دسمبر 2018 کی رینکنگ کے مطابق پاکستان کو ٹی 20 کی سب سے بہترین ٹیم قرار دیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے پاکستان 2020 کے ٹی 20 ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں پہلے ہی جاچکا ہے۔ پاکستانی ٹیم گروپ 1 میں شامل ہے جس کا مقابلہ سپر12 مرحلے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔
24 اکتوبر 2020 کو پاکستان سڈنی کے میدان میں سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گا۔
ذیل میں پاکستانی ٹیم کا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول دیا جارہا ہے۔
24اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، سڈنی کرکٹ گراونڈ
29اکتوبر: پاکستان بمقابلہ ٹی بی سی، سڈنی کرکٹ گرائونڈ
31 اکتوبر: پاکستان مبقابلہ نیوزی لینڈ, برسبین کرکٹ گرائونڈ
3نومبر: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز,ایڈی لیڈ اوول
6نومبر: پاکستان بمقابلہ ٹی بی سی,میلبورن کرکٹ گرائونڈ