آسٹریلوی وکٹ کیپر کی جانب سے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کو پریشان کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ یہ صورتحال پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران پیش آئی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹم پین نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو اسپن بالر کی گیندوں پر ٹُک ٹُک کرتے دیکھ کر انہیں طعنہ مارتے ہیں کہ تمہاری جگہ اگر سرفراز وکٹ پر ہوتا تو چوکے مارتا۔ مگر محمد رضوان نے مسکرا کر ان کے طنز کو ٹال دیا اور حسبِ معمول اسپن بالر ناتھن لیون کی گیندوں پر ٹُک ٹُک کرتے رہے۔
اگلی گیند پر آسٹریلوی وکٹ کیپر نے پھر انہیں ڈسٹرب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ خوشبو تو بہت اچھی آرہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر کا مقصد محمو رضوان کو طعنے دے کر غلط شاٹ لگانے پر مجبو رکرنا تھا تاکہ وہ جذباتی ہو کر الٹا سیدھا شاٹ کھیلیں اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھیں مگر محمد رضوان نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے ان کے طنز کو نظر انداز کیا اور اپنی سہولت کے مطابق آہستہ روی سے کھیلتے رہے-