آسٹریلیا میں عثمان خواجہ کا بھائی ساتھی طالبعلم کودہشت گردی کا جھوٹا الزام لگانے

آسٹریلیا میں پولیس نے پاکستانی نژاد کرکٹر عثمان خواجہ کا بھائی ارسلان خواجہ ساتھی طالب علم کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسانے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ہے۔

عثمان خواجہ کے بھائی ارسلان خواجہ نے سڈنی پولیس کو ایک نوٹ بک فراہم کی جس میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا پلان موجود تھا، ان معلومات کی بنیاد پر پی ایچ ڈی کا طالب علم قمر نظام الدین گرفتار ہوا تھا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ارسلان خواجہ نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر جھوٹی کہانی تراشی اور دھوکہ دہی کرتے ہوئے ساتھی طالب علم کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

سڈنی پولیس نے ارسلان کو گرفتار کرلیا ہے، ان پر انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، ارسلان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مک ولنگ کا کہنا ہے کہ جو کچھ قمر نظام الدین کے ساتھ ہوا ، ہم اس پر بہت معذرت خواں ہیں۔