قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے لیجنڈ بولر ڈینس للی کی یاد آتی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ایک باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں، ان کا ایکشن اجھا اور پیس بھی ہے، نوجوان بولر کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے لیجنڈ بولر ڈینس للی کی یاد آتی ہے، نسیم شاہ جسامت میں سابق آسٹریلوی پیسر کے برابر نہیں لیکن ان کے انداز میں ہی بولنگ کرتے ہوئے بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ اور دیگر مبصرین کی بڑی تعداد نے بھی نسیم شاہ کی بولنگ کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں 16 سالہ انتہائی باصلاحیت پیسر کو ایکشن میں دیکھنے کیلیے بیتاب ہیں۔