ڈیوڈ وارنر کا خود کو ’بے ایمان‘ قرار دینے والے شائق کو دلچسپ انداز میں جواب

آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے خود کو ’بے ایمان‘ قرار دینے والے شائق کو دلچسپ انداز میں جواب دیا۔

چوتھے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے روز جب وہ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ فیلڈ کی جانب آرہے تھے تو ایک تماشائی نے چلا کر کہا کہ ’وارنر تم بے ایمان ہو‘۔ جس پر انھوں نے دونوں ہاتھ اوپر اٹھاکر انگوٹھوں کے اشارے سے انھیں جواب دیا۔

اس سے قبل سیریز میں ایک موقع پر باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کے دوران جب تماشائیوں نے ان کے پاس سینڈ پیپر کی موجودگی کے نعرے لگائے تو انھوں نے مسکراتے ہوئے دونوں جیبیں الٹ کر انھیں دکھائی تھیں۔