پاکستانی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور معروف کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کرلی۔
خوشیوں بھری یہ سادہ تقریب واہ کینٹ میں ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس بھی شریک تھے۔
دونوں خاندانوں نے منگنی کی اس تقریب کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی، تاہم سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر کے بعد کرکٹ کے حلقوں نے ان کو مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ 31 سالہ آل راونڈر عالیہ ریاض 62 ایک روزہ اور 83 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ عالیہ ریاض فاسٹ بولنگ میں مہارت کے ساتھ پاور ہٹنگ کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔