بنگلا دیش کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے 15رکنی قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
قومی ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی، دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان اور ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناءمیر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین شامل ہیں۔
اقبال امام عبوری ہیڈ کوچ اور جمال حسین اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد بطور اینالسٹ اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔
پی سی بی کے ویمنز عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کےلیے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا گیا، جون میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی پہلی مصروفیت ہے،امید ہے کہ گرین شرٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔