ویمنز ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کا تاج آسٹریلیا کے سرپر سج گیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی۔

میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے آسٹریلین ٹیم کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم نے آسانی سے پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی.

آسٹریلوی اسپنر ایشلے گارڈنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ جورجیا وہام، میگن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔