ورلڈ کپ: آئی سی سی کا کمنٹری پینل کا اعلان، 2 پاکستانی بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کے لیے کمنٹیٹرز پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا، پاکستان سے رمیز راجہ اور وقار یونس بھی مبصرین میں شامل ہوگئے ہیں۔
ورلڈ کپ کے میچز پر تبصرہ آرائی کے لیے کمنٹری باکس میں ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ کی واپسی ہوگی جنہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2019 کے ورلڈ کپ کے فائنل کو یادگار قرار دیا تھا۔ 
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں مقابلے سے ہوگا۔ 
آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے کمنٹیٹرز کے پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس میں 2 پاکستانی کمنٹیٹرز بھی شامل ہیں۔
 آئی سی سی کی جانب سے  اعلان کردہ پینل میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے آئن مورگن، ناصر حسین، آسٹریلیا کے شین واٹسن، ایرون فنچ اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔ 
اس کے علاوہ لیزا سٹھالکر، پاکستان سے رمیز راجہ اور وقار یونس، بھارت کے روی شاستری، سنیل گواسکر ، ہرشا بھوگلے، سنجے منجریکر، دنیش کارتھک، این اسمتھ اور این بشپ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ 
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں شان پولاک، مائیکل ایتھرٹن، انجم چوپڑا، سائمن ڈول، مپومیلیلو مبانگوا ، ڈرک نینیز، سیموئیل بدری، اطہر علی خان اور رسل آرنلڈ بھی شامل ہیں۔ 
اس کے ساتھ ساتھ کیس نائیڈو، مارک نکولز، نٹالی گرمانوس، مارک ہوورڈ اور این وارڈ بھی ورلڈکپ میں کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔