فخر زمان کے تیز ترین ہزار رنز، ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا

فخر زمان نے سر ویون رچرڈز کا تیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بولاوایو میں منعقدہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستانی جارح مزاج اوپنر کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے صرف 20 رنز درکار تھے، انہوں نے اپنے کیریئر کی 18 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

ویسٹ انڈین جارح مزاج بیٹسمین ویون رچرڈز نے 1980 میں 21 اننگز میں ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ، کوانٹن ڈی کک اور پاکستان کے بابر اعظم نے بھی 21,21 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے کئی ریکارڈز پاش پاش کیے تھے۔