English

لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

ابو ظہبی میں جاری پی ایس ایل 6 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے

لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو شکست دے دی فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

ابو ظہبی میں جاری پی ایس ایل 6 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

بیٹنگ کا آغاز کامران اکمل اور حیدر علی نے کیا۔ کامران صرف ایک رن اور حیدر علی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد شعیب ملک اور ڈیوڈ ملر نے کمان سنبھالی۔ راشد خان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں ڈیوڈ ملر، رومن پویل، شرفین، فابین اور وہاب ریاض کو آؤٹ کیا۔

ڈیوڈ ملر کو راشد خان نے 21 رنز کے اسکور پر بولڈ کیا اور رومن پویل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ راشد خان نے 15 رنز پر شرفین کو بولڈ اور صفر پر فابین ایلن کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ وہاب ریاض ان کے پانچویں شکار بنے جنہیں راشد خان نے 17 رنز پر آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ شعیب ملک کی تھی جنہوں ںے سب سے زیادہ 48 گیندوں پر 73 رنز اسکور کیے ان میں سات چوکے اور چھ چھکے شامل ہیں۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی بولنگ کے سامنے لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ فخرزمان 1، سہیل اختر 7، محمد فیضان 8 اور محمد حفیظ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

بین ڈنک 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیمز فالکنر نے 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے جب کہ ٹم ڈیوڈ نے شاندار نصف سنچری مکمل کی اور وہ 64رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عمران، عمید آصف اور فیبین ایلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے لاہور قلندرز نے کل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

کرکٹ پاکستان اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔