English

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا ہے جو انہوں نے 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی فوٹو: پی سی بی

پی ایس ایل 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔ 

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا ہے جو انہوں نے 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اوپننگ بلے باز شان مسعود 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان اور شعیب مقصود نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، شعیب مقصود 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضون 82 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حیدر علی اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، حیدر علی 28 اور کامران اکمل 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ملر 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے، رومن پاول 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شیرفن رتھرفورڈ 56 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، فیبین ایلن 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 4 اور بلیسنگ مزارابانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کرکٹ پاکستان اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔