English

راشد لطیف کا پی ایس ایل مالکان کو انعامی رقم کورونا کیلیے مختص کرنے کا مشورہ

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کو کرونا وائرس کی امدادی رقم میں استعمال کر لینا چاہیے

تصویر: فائل

سابق کپتان راشد لطیف نے پی ایس ایل مالکان کو لیگ کی تمام انعامی رقم کرونا وائرس کے لئے مختص کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کو کرونا وائرس کی امدادی رقم میں استعمال کر لینا چاہیے، مجھے امید ہے کہ اس آزمائش کی گھڑی میں پی ایس ایل مالکان ایک بار پھر قوم اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی اور لاہور میں شائقین کے بغیر پاکستان سپر لیگ کے میچز کروائے گئے، بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

The views expressed by the writer and the reader comments do not necessarily reflect the views and policies of Cricket Pakistan.