English

شین واٹسن نے پی ایس ایل کو بگ بیش سے زیادہ بہتر قرار دے دیا

شین واٹسن نے اپنے ایک بلاگ میں لکھاکہ پی ایس ایل اور انڈین لیگ میں جس ایک چیز پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہ کرکٹ کی کوالٹی ہے

شین واٹسن نے پی ایس ایل کو بگ بیش سے زیادہ بہتر قرار دے دیا فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ اور آئی پی ایل کو اپنے ملک میں کھیلی جانے والی بگ بیش سے کہیں زیادہ بہتر قرار دے دیا۔

شین واٹسن نے اپنے ایک بلاگ میں لکھاکہ پی ایس ایل اور انڈین لیگ میں جس ایک چیز پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہ کرکٹ کی کوالٹی ہے، وہ جانتے ہیں کہ اگر ایونٹ کا معیار اچھا ہوا تو وہ لمبے عرصے چلے گا اور کمرشل ویلیو میں بھی اضافہ ہوگا، ان دونوں ایونٹس میں کرکٹ کے معیار پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے، اس کے برعکس بگ بیش میں کرکٹ کی کوالٹی ترجیحات میں دکھائی نہیں دیتی بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

کرکٹ پاکستان اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔