English

شرجیل فوری طور پر ٹیم میں واپسی کیلیے تیار نہیں لگتے، وقار یونس

پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلیے کافی وقت موجود ہے، بولنگ کوچ

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس کو شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کیلیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

وقار یونس نے کہا کہ شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، انھیں صرف ایک یا 2 اننگز کی بنیاد پر نہیں جانچا جاسکتا، انھیں اپنی فٹنس پر خاص طور پر کام کرنا ہوگا، ہم انھیں فیلڈ میں کہاں چھپائیں گے، ان دنوں فیلڈنگ بہت ہی زیادہ اہم اور خاص طور پر آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز کی وجہ سے فیلڈنگ  کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلیے کافی وقت موجود ہے۔

The views expressed by the writer and the reader comments do not necessarily reflect the views and policies of Cricket Pakistan.