آئی سی سی کوالیفائر کے میچز کا آغاز 18 جون سے ہوگا یہ مقابلے 9 جولائی تک جاری رہیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ برائے 2023 کے کوالیفائر میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زمبابوے میں ورلڈکپ 2023 کے کوالفائر میچز کے شیڈول کا اعلان کیا، جس میں سابق چیمپئین ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور امریکا کی ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔
اسی طرح سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہیں۔
دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 کی چیمپئن سری لنکا کو آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اس بار مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے لیے آئی سی سی نے منگل کے روز تین ہفتوں پر مشتمل اہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔
دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 کی چیمپئن سری لنکا کو آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے، زمبابوے میں کوالیفائنگ رائونڈز کے مقابلے 18 جون سے 9 جولائی کے درمیان ہوں گے
کرکٹ پاکستان اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔