بھارتی شہر حیدر آباد میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ نیوزی لینڈ نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 323 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کوجیت کےلیے 323 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے نے 32 رنز بنائے جبکہ ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53 اور ڈیرل مچل 48 نے رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے گیلن فلپ 4 اور مارک چیمپمین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36 اور میٹ ہنری 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
نیدرلینڈز کے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2 جبکہ باس ڈی لیڈا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ایونٹ میں یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے ہرایا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔