پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے بھارت کے شہر اڑیسہ میں ہونے والے ٹرین کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا زیاں ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ میری دعائیں بھارتی ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
بھارت میں 2 روز قبل 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 900 زخمی ہوگئے تھے۔