ورلڈکپ: مسٹر360 اے بی ڈی ویلیئرزنے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سابق کپتان اور مسٹر 360 کہلانے والے اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت میں شیڈولڈ ورلڈکپ کے لئے اپنی ٹاپ چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔
سابق کپتان اور مسٹر 360 نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک دلچسپ سیشن رکھا جس میں ڈی ویلیئرز نے اپنے تجربے کی روشنی میں ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرنے والی ٹیموں کی فہرست ترتیب دی۔  
جنوبی افریقی کرکٹر نے پروٹیز کو بھی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ جبکہ میزبان بھارت ٹورنامٹ میں کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پروٹیز کا اسکواڈ بہت اچھا ہے لیکن تھوڑا ناتجرنہ کار ہے، مجھے معلوم ہے ہمارے کوچ روب والٹر کیا کرنا چاہتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا اور انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں جانے کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی۔