قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے نیوزی لینڈ کے اہم بلے بازوں کے کیچز ڈراپ ہونا مہنگا ثابت ہوا۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ ڈراپ کیچز سے مایوسی ہوتی ہے، بولر وکٹ لے اور نوبال ہوجائے تب بھی مایوسی ہوتی ہے، پاکستان ٹیم نے پہلے سیشن میں بہت محنت کی اور اچھی پوزیشن میں رہے، دوسرا سیشن بھی ٹھیک رہا لیکن تیسرے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کل آتے ہی نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالیں،پہلی کوشش یہی ہے کہ جلد از جلد میزبان بیٹسمینوں کو آؤٹ کریں، رنز روکنے کی بھی کوشش کریں گے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پچ پہلے دن کی نسبت تھوڑی تبدیل ہوئی ہے، ٹیسٹ میچ ہر شعبے کا ٹیسٹ ہوتا ہے، اگر وکٹیں نہ ملیں تو رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں۔