شعیب اختر کو اعظم خان میں قائدانہ خوبیاں نظر آنے لگیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے حالیہ دنوں میں جس انداز سے طوفانی اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتوحات دلائی ہیں، انھوں نے شعیب اختر کو خاصا متاثر کیا ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق پیسر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، وہ اننگز بناتا ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی عمدگی سے ہینڈل کرتا ہے، میں  20 برس قبل کھیلتا تھا تو میڈیا میں بولتے ہوئے کوئی پروا نہیں کرتا تھا لیکن آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس انداز سے اعظم خان بات کرتا ہے مجھے اس میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں۔

سابق پیسر نے بابراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لینا ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔