آندرےرسل کی شاندارکارکردگی، ویسٹ انڈیزنے پہلے ٹی 20میں انگلینڈ کو ہرادیا

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا، بارباڈوس میں منگل کے روز ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آندرے رسل کی شاندار کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے خلاف چار وکٹوں سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارج، گریناڈامیں کھیلا جائے گا۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کے خلاف 1 صفر کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ 
اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان انگلش کرکٹ ٹیم کو2 ایک سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 دسمبر کو گریناڈا میں ہوگا، تیسرا میچ 16 دسمبر کو گریناڈا، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کو رومین پائول لیڈ کریں گے جبکہ برطانوی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کررہے ہیں۔