آسٹریلیا اور انگلینڈ پہلے ہی ایشز ٹیسٹ میں 2، 2 پوائنٹس سے محروم ہوکر بھاری جرمانے کا شکار ہوگئے۔
آئی سی سی ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پہلے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانہ کردیا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے کھلاڑی 40 فیصد میچ فیس سے محروم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے ایشیز ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کو 2-2 پوائنٹس سے بھی ہاتھ دھونا پڑگئے۔
دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہیں۔ آئی سی سی میچ آفیشلز کے سامنے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کپتانوں نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کی سزا کو تسلیم کرلیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، کینگرو کے کپتان پیٹ کمنز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔