ذکاء اشرف نے ایشیاء کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکاءاشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ 
ذکاء اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے سری لنکا میں بارش سے متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر بات چیت کی۔ چیرمین مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیاء کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔ 
ذکا
ءاشرف کا موقف ہے کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے لہذا آنے والے دنوں کے لیے سری لنکا میں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ایشیاءکپ کے پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ایشیاءکپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔ 
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جواب میں  صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔