جمعرات کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا،
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں بی سی سی آئی حکام نے مطالبہ کیا کہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کو مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کروانا چاہیں، دوسری جانب پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکورٹی معاملات میں کافی بہتری آچکی، 2020 میں ایشیا کپ کے انعقاد تک حالات مزید بہتر ہونے کی امید ہے، اس لیے ایونٹ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ بھارت نے رواں سال پاکستان ٹیم کی وجہ ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا، بعدازاں مقابلے یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اب بی سی سی آئی حکام کا بھی مطالبہ ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ کے مقابلے پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کروائے۔