پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان  

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ 
آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے لیے پیٹ کمنز کی قیادت میں 14 رکنی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 
کینگروز کے اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔ 
سربراہ سلیکشن کمیٹی جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔