آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں رواں سال نومبرمیں تین ون ڈے اورتین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز میلبرن میں 4 نومبر سے ہوگا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں 8 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو شیڈول ہوگا۔
اسی طرح ٹی20 سیریز کے میچز برسبین میں 14، سڈنی میں 16 اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران آسٹریلیا کے میدانوں میں تین ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، یہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ ۔
ون ڈے سیریز کا شیڈول:
4 نومبر: ایم سی جی، میلبورن(ڈے اینڈ نائٹ)۔
8 نومبر: ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ (ڈے اینڈ نائٹ)۔
10 نومبر: پرتھ اسٹیڈیم، پرتھ (ڈے اینڈ نائٹ)۔
T20I سیریز کا شیڈول:
14 نومبر: گابا، برسبین ( رات کو)
16 نومبر: ایس سی جی، سڈنی (رات کو)
18 نومبر: بیلریو اوول، ہوبارٹ (رات کو)