ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: چھٹی بار چیمپیئن کا تاج آسٹریلیا کے سر پر سج گیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں فاتح الیون نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز جوڑے، اوپنر بیتھ مونی نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایشلیگ گارڈنر29 اور الیسا ہیلی 18 رنز بناکر ان کی معاونت کرنے میں کامیاب رہیں۔

شبنم اسماعیل اور میریزن کاپ نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی، اوپنر لیورا وولڈورٹ نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے، شول ٹائرون 5 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

میگن سشٹ، ایشلیگ گارڈنر، ڈیرسی براؤن اور جیس جوناسین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی اور یوں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے میزبان جنوبی افریقا کو 19رنز سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ چیمپیئن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔