قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی20 سیریز سے باہرہوگئے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم گھٹنے اور پنڈلی کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔ اعظم خان کو ڈاکٹروں نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ گھٹنے اور پنڈلی میں درد کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔