آئی ایل ٹی 20: اعظم خان نے 18 گیندوں پرتیزترین ففٹی جڑدی

آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 18 بالز پر تیز ترین ففٹی جڑدی۔اعظم خان کی دھواں دھار اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔   
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، ناکام سائیڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، شمرون ہٹمائر40 اور جورڈن کاکس 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد عامر نے 3 وکٹیں اڑائیں، فاتح ٹیم نے ہدف 16.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 
کولن منرو 51 اور الیکس ہیلز 44 رنز بنانے میں کامیاب رہے،کارلوس بریتھ ویٹ کے اوور میں اعظم خان نے 22 رنز بٹورلیے، وہ 20 بالز پر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اعظم خان کی تیز ترین اور شاندار اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل رہے، انھوں نے 18 گیندوں پر ایونٹ کی تیزترین نصف سنچری بنائی۔ جس کے بعد اعظم خان کے نام کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک ریکارڈ جُڑ گیا ہے۔ 
ایکشن سے بھرپور میچ میں اعظم خان کی دھماکہ خیز اننگز نے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی کا سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔