پاکستان کے سابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 50 ویں سنچری اسکور کردی۔
پی سی بی کے تحت جاری پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 38 سالہ اظہر علی نے خان ریسرچ لیبارٹریز (KRL) کیخلاف سوئی ناردرن کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی 50 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔
وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریوں کا سنگ میل عبور کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں ظہیر عباس 108 سنچریوں کے ساتھ پہلے، جاوید میانداد 80 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور ماجد خان 73 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ مشتاق محمد 72، یونس خان 56، حنیف محمد 55، شفیق احمد 53 اور صادق محمد نے 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
اس نئے سنگِ میل کو عبور کرنے کے بعداظہرعلی پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں لیجنڈبلے بازوں کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔