بابراعظم کی انگلش ٹی 20بلاسٹ میں شاندار سنچری

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلش ٹی 20بلاسٹ میں جارحانہ سنچری اسکور کردی۔

ابتدائی میچز میں ناکامی کے بعد بابر اعظم نے انگلش ٹی 20بلاسٹ میں سنچری سے ساری کسر پوری کر دی، انھوں نے سمرسٹ کی جانب سے گلیمورگن کے خلاف صرف 62گیندوں پر ناقابل شکست 114رنز بنائے، اس میں 9 چوکے اور5 چھکے شامل تھے جب کہ ان کی ٹیم نے میچ 66رنز سے جیت لیا۔

واضح رہے کہ بابراعظم اس سے قبل 4 میچز میں 58رنز ہی بناسکے تھے، ورکشائر کے خلاف 42 کی اننگز کھیلنے کے بعد اگلے میچز میں 6،0 اور 10ہی سکور کر سکے تھے۔