پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے یہ عالمی ریکارڈ امریکہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں بنایا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کےروز ڈیلاس میں امریکا کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
اس میچ میں انہوں نے 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔
بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں، انہوں نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے پہلے ان سے زیادہ رنز بنائے تھے۔
ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑی:
بابراعظم 4067 (113 اننگز)
ویرات کوہلی 4038 (110 اننگز)
روہت شرما 4026 (144 اننگز)
حال ہی میں، انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوران، جس میں مین ان گرین 2-0 سے ہار گئے جبکہ دو میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہوگئے۔ قومی ٹیم کے 29 سالہ کپتان ٹی 20 کرکٹ میں 4000 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
بابر اعظم نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 4066 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا ہے۔
ویرات کوہلی 118 میچز میں 4038 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔