میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام کرایا جاسکتا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے سپرد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان، صائم ایوب، احسان اللہ، عماد وسیم اور فہیم اشرف کو شامل کیا جاسکتا ہے، قومی ٹیم 22 مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔
دوسری جانب پاک افغان سیریز کے لیے شیڈول میں گزشتہ روز تبدیلی کی گئی تھی، سیریز کا پہلا میچ اب 24، دوسرا 26 جبکہ 27 مارچ کو آخری میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔