پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 18 اپریل سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریکارڈ بک دوبارہ لکھنے کے لیے تیار ہیں۔
بابر اعظم متعدد سنگ میل عبور کرنے کی منزل پر برجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف صرف تین ٹی 20 میچز کی فتوحات انہیں سب سے کامیاب ٹی 20 کپتان بنا دیں گی، جو یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے ریکارڈ کو توڑنے میں مددگار ہوں گی، مسابا نے بطور کپتان ٹی 20 میچز میں 44 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ بابراعظم اس وقت انگلینڈ کے آئن مورگن اور افغانستان کے اصغر افغان کے ساتھ بحیثیت کپتان 42 ٹی 20 فتوحات کے ساتھ برابری کے دعویدار ہیں۔
بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20 فتوحات:
برائن مسابا: 44 فتوحات (56 میچز)
اصغر افغان: 42 فتوحات (52میچز)
بابر اعظم: 42 فتوحات (71میچز)
ایون مورگن: 42 فتوحات (72 میچز)
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی مزید اہم بات ہے کہ اگر بابراعظم سیریز کے پانچوں میچز میں شرکت کرتے ہیں تو وہ 76 میچوں کے ساتھ تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز میں اپنی قوم کی کپتانی کرنے کے ایرون فنچ کے ریکارڈ کے برابر پہنچ جائیں گے۔
اس وقت بابراعظم نے 71 میچوں میں ٹی 20 مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
بابراعظم کی خواہش فنچ کے بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے پر مرکوز ہے۔ صرف 42 رنز نے انہیں فنچ کے 2236 رنز کے مجموعے سے تھوڑا دور کردیا ہے، جو آسٹریلیا کے ٹی 20 کپتان کے طور پر 76 اننگز میں بنائےگئے۔ بابراعظم نے بطور کپتان 65 اننگز میں 2195 رنز بنائے ہیں، اور اب ان کا مقصد اس سنگ میل کو عبور کرنا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز:
ایرون فنچ: 2236 رنز (76 اننگز)
بابر اعظم: 2195رنز (65اننگز)
کین ولیمسن: 2125رنز (71اننگز)
مزید برآں، بابراعظم کی نظریں ٹی 20 کرکٹ میں 4000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے پر مرکوز ہیں۔ اس تاریخی مقام کو حاصل کرنے کے لیے بابر اعظم کو مزید 302 رنز درکار ہیں، بابر اس وقت 3698 رنز پر کھڑے ہیں۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزاسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی (4037) اور روہت شرما (3974) کے انتہائی قریب نظرآتے ہیں۔ ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بابر نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کو ایک اہم موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز:
ویرات کوہلی: 4037 رنز(109 اننگز)
روہت شرما: 3974 رنز(143اننگز)
بابر اعظم: 3698رنز (103اننگز)
مارٹن گپٹل: 3531 رنز (118اننگز)
پال سٹرلنگ: 3491 رنز(136اننگز)
واضح رہے کہ بلیک کیپس کے کھلاڑی مذکورہ سیریز کے لیے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
بابراعظم (کپتان)، ابراراحمد، محمدرضوان، محمد عامر، اعظم خان، فخرزمان، افتخاراحمد، عمادوسیم، محمدعباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر۔
ریزرو پلیئرز: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا۔
نیوزی لینڈ کااسکواڈ:
مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی 20 سیریزکاشیڈول:
18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
20 اپریل: دوسرا ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
21 اپریل: تیسرا،ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
25 اپریل: چوتھا،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
27 اپریل: پانچواں،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)