قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میں شکست کے بعد بیان سامنے آگیا۔ بابر اعظم نے ناقص باؤلنگ اور فیلڈنگ کو پاکستان کی شکست کی وجہ قرار دے دیا۔
ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف آئرلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، آئرلینڈ کے کھلاڑی اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ہیری ٹیکٹر نے 36اور جارج ڈاکریل نے 24 رنز اسکور کیے جبکہ ڈیلنے 10 اور کرٹس کیمفر 15 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، عماد وسیم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ لی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ خراب باؤلنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا۔ کپتان نے کہا کہ ہم نے پہلے 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کی، شروع میں لگا تھا 180 رنز کافی ہوں گے لیکن یہ ناکافی ثابت ہوئے، پچ ڈبل پیس تھی اس پچ پر 190 اسکور جیت کے لیے مناسب تھا لیکن ہم باؤلنگ کے دوران میچ ہارے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم باؤلنگ اور فیلڈنگ کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے، ہم نے اپنے پلان پر عمل نہیں کیا اور ہم نے پہلے 6 اوورز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلی لیکن اسے فنش نہیں کر سکے۔
میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بابراعظم نے ذکر کیا کہ ٹیم اپنے منصوبوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے میں ناکام رہی، خاص طور پر ابتدائی اوورز میں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنانے کے باوجود بابر نے محسوس کیا کہ وہ بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں کمزور رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ "پہلے 6 اوورز میں ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، پچ میں بائونس تھا۔ میرے خیال میں 190 کا اسکور بنتا تو بہتر تھا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اس کی وجہ سے ہار گئے۔ باؤلنگ اور فیلڈنگ ہم نے اپنے منصوبوں پر عمل نہیں کیا اور میدان میں کچھ خرابیاں ہوئیں جس کی قیمت ہمیں بھگتنا پڑی۔،،
پاکستان نے اپنے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے دو ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے امید افزا آغاز کیا، لیکن اینڈریو بالبرنی اور ہیری ٹییکٹر کی شراکت نے آئرلینڈ کے لیے کھیل کا رخ موڑ دیا۔ شاہین آفریدی بالآخر بلبرنی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن جارج ڈوکریل جیسے دیگر آئرش بلے بازوں کا تعاون ان کی جیت میں اہم تھا۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔