قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی بیٹنگ پوزیشن کا انکشاف کردیا۔ اپنی بات چیت میں کپتان بابراعظم نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے کے بعد اپنی سوچ بدلنے کا فیصلہ کیا۔
آج سے شروع ہونے والی پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے حوالے سے بھی کپتان بابر نے اظہارِ خیال کیا اورآئندہ ماہ سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اہم فیصلوں اور حکمت عملیوں کا انکشاف کیا۔
پاک انگلینڈ سیریز سے پہلے پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں شکست کے بعد اپنی سوچ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ شائقین ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہر گیند پر چوکے اور چھکے لگائیں گے، لیکن انہیں صورتحال کے مطابق کھیلنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد ہم نے اپنا طرز کرکٹ اور ذہنیت بدلنے کا فیصلہ کیا۔
بابراعظم نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں ہم صرف چوکے اور چھکے ماریں لیکن ہمیں حالات کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ 29 سالہ کھلاڑی نے میگا ایونٹ ٹورنامنٹ کے لیے اپنی بیٹنگ پوزیشن میں بھی نمایاں تبدیلی کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلوں گا، ورلڈکپ کا کمبینشن سوچ لیا ہے۔ انگلینڈ کی سیریز ورلڈکپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 3 ہفتے بعد ورلڈکپ ہے اس سیریز سے اچھی چیزیں سیکھیں گے، سیریز جیت کر ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بولنگ سے زیادہ خطرناک ہے۔،،
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور ان کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ورلڈکپ کھیلنے سے پہلے اس سیریز سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔