آئندہ ماہ سے امریکا میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نجم الحسین شانتو بنگال ٹائیگرز کے کپتان اور تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی شامل ہیں، جو تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔
اسکواڈ میں شکیب الحسن، لٹن داس، جاکر علی، تنویر اسلام، سومیا سرکار، تنزیدحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، شک مہدی حسن شامل ہیں۔ رشاد حسین، مستفیض الرحمٰن، شرف الاسلام اور تنظیم حسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
نجم الحسین شانتو، جنہیں اس سال کے شروع میں تمام فارمیٹس میں بنگلہ دیشی ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20 ہوم سیریز میں زمبابوے کے خلاف 4-1 کی یادگار جیت کے بعد، بنگلہ دیش نے اگلے ماہ ہونے والے مارکی ایونٹ کے لیے اپنے 15 بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی شامل ہیں، جو تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔
دنیائے کرکٹ کے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔
بنگلہ دیش اسکواڈ:
نجم الحسین شانتو(کپتان)، تسکین احمد، شکیب الحسن، لٹن داس، جاکر علی، تنویراسلام، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن، رشاد حسین، مستفیض الرحمٰن، شرف الاسلام اور تنظیم حسن پر مشتمل ہے۔