بی سی سی آئی پاکستان اوربھارت کے میچ کی مزید ٹکٹیں جاری کرے گا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دہشتگردی کے خطرے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے دمریان ہونے والے میچ کی مزید ٹکٹیں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد کرکٹ ٹیموں کے لئے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ہیں تاہم بی سی سی آئی کا دہشتگردی کے خطرے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے مقابلے کیلئے مزید ٹکٹیں جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔  
بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل شائقین کو 14,000 ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ 14 اکتوبر کو ورلڈ کپ میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا میچ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ شائقین کی توقع رکھنے والے میچز میں سے ایک ہے۔ 
دوسری جانب، احمد آباد میں نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد سیکورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ تے ہوئے، بھارتی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد گروپ کی طرف سے ای میل کے ذریعے دی گئی دھمکی میں 5 ارب روپے کی ادائیگی اور جیل میں بند گینگسٹر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے ای میل کی اصلیت کا سراغ لگا لیا ہے اور حکام اس دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ 
ورلڈ کپ کے مقابلوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور اگر ضروری سمجھا گیا تو ان میں اضافہ کیا جائے گا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ "اگر حکومت ہمیں 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور لارنس بشنوئی کو رہا کرنے میں ناکام رہی تو ہم بھارتی وزیراعظم اور نریندر مودی اسٹیڈیم کو بھی اڑا دیں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم حیدرآباد سے احمد آباد جائے گی جہاں منگل کے روز اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ بابر اعظم الیون نے جمعے کے روز ہالینڈ کے خلاف 81 رنز کی جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا اور اس کی نظریں سیمی فائنل میں جانے کے لیے ٹاپ فور میں جگہ بنانے پر مرکوز ہوں گی۔