ماہِ جون سے امریکا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کینیڈا نے بھی اپنے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
یہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں کینیڈا کے ڈیبیو کی نشاندہی کرتا ہے، اور وہ خود کو گروپ اے میں امریکہ، بھارت، پاکستان اور آئرلینڈ کے ساتھ مقابلوں میں شامل ہوتے دیکھے گا۔
کینیڈین اسکواڈ بنیادی طور پر تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں ٹاپ آرڈر بلے باز ایرون جانسن اور بائیں ہاتھ کے تیز رفتار بولر کلیم ثنا شامل ہیں، کینیڈین اسکواڈ میں 30 سال سے کم عمر کے صرف چار کھلاڑی نمایاں طور پر شامل ہونے کی توقع ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا اوینٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرکٹ کینیڈا نے باضابطہ طور پر کیا۔
کرکٹ کینیڈا کے اعلان کے مطابق سعد ظفر کینیڈا کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سعد ظفر، کو بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپن کے لیے جانا جاتا ہے جو اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔
کینیڈا کی کرکٹ ٹیم میں ایک ٹریولنگ ریزرو کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے، اس میگا ایونٹ میں امریکا اور کینیڈا پہلی بار شریک ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس:
گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا۔
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور عمان۔
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی۔
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈزاور نیپال۔