چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کی تزئین وآرائش،آرمی چیف نے افتتاح کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیاگیاہے تاکہ کرکٹ شائقین بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو جدید ترین کھیلوں کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ اسپورٹس گراو’نڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلبا اور کرکٹ کلبوں کو کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور صحت مند کھیلوں کا ماحول فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوگا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پرانے کرکٹ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور شہر میں کرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کاوشوں کو سراہا۔