پاک افغان ون ڈے سیریز کے لئے 7 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے 7 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 
تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے قائم کئے گئے 7 رکنی کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل، رمیز  راجا اور ایچ ڈی ایکرمین، ڈیوڈ گرور سمیت دیگر کمنٹریٹرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ 
پاک افغان سیریز کے لئے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں فرویزمعروف، فرہاد فدائی اور دیوندر کمار کے نام بھی شامل ہیں۔ 
سیریز کے میزبان افغانستان کی جانب سے شائقین کے لئے اسٹیڈیمز میں مفت داخلے کا اعلان کردیا گیا ہے، تینوں ون ڈے میچز میں فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔ 
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 24 اور تیسرا اور سیریز کا آخری ون ڈے میچ 26 اگست کو ہوگا۔ 
سیریز کے تمام میچز سری لنکا کے ہمبنٹوٹا اور کولمبو اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔