داماد اور سسر نے ایک ساتھ دو الگ لیگز میں ٹائٹل جیت لیے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور سرکاری عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور دوبارہ لیگ کا حصہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

 قبل ازیں ان کے داماد اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے 18 مارچ کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹرافی کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کے فائنل سے قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین نے ٹائٹل جیت کر ہمیں چیلنج دیا ہے، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں، فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔